ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ کے بزنس مین آر این نائک قتل معاملہ میں انڈرورلڈ ڈان بننجے راجا سمیت 4 ملزمین کو عمر قید

انکولہ کے بزنس مین آر این نائک قتل معاملہ میں انڈرورلڈ ڈان بننجے راجا سمیت 4 ملزمین کو عمر قید

Mon, 04 Apr 2022 17:57:15    S.O. News Service

بیلگاوی 4/ اپریل (ایس او نیوز) انکولہ کے معروف بزنس مین آر این نائک کو 2013 میں کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد کوکا کی عدالت نے انڈر ورلڈ ڈان بننجے راجا سمیت 4 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

    کہا جاتا ہے کہ ہفتہ وصولی کے طور پر 3 کروڑ روپے کی مانگ پوری نہ کرنے پر انڈر ورلڈ ڈان بننجے راجا نے آر این نائک کی سپاری دی تھی ۔ جس کے بعد  کرایہ کے قاتلوں نے انکولہ میں دن دہاڑے آر این نائک کا قتل کردیا تھا۔

    عدالت نے جن چار ملزمین کو قصوروار مان کر عمر قید کی سزا سنائی ہے ان کی شناخت اتر پردیش کے جگدیش پٹیل ، بنگلورو کے ابھی بنڈگار ، اڈپی کے گنیش بھجرنتی اور اڈپی کے بننجے راجا کے طور پر کی گئی ہے ۔


Share: